اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے غریب کنبوں میں کووڈ کٹس تقسیم - etv bharat

ضلع بارہمولہ کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عبدالقیوم (ایس ایس پی) کے مطابق تقریباً 465 افراد نے مراعات حاصل کیں۔

جموں و کشمیر پولیس نے غریب کنبوں میں کووڈ کٹس تقسیم کیں
جموں و کشمیر پولیس نے غریب کنبوں میں کووڈ کٹس تقسیم کیں

By

Published : Dec 29, 2020, 7:28 AM IST

Updated : Dec 29, 2020, 8:53 AM IST

خط افلاس سے نیچے گزر بسر کر رہے لوگوں کو کووڈ 19 سے لڑنے میں مدد کے لئے بارہمولہ میں جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کے اوڑی علاقے میں پسماندہ خاندانوں میں حفاظتی کٹ تقسیم کیے۔

تقریب میں موجود بی پی ایل کنبوں میں فیس شیلڈ، ٹرپل لیئر این 95 ماسک، آکسیمٹر، ڈیجیٹل تھرمامیٹر، سینیٹائزر بوتلیں، دستانے اور صابن پر مشتمل کووڈ 19 سیفٹی کٹس تقسیم کیے گئے۔

جموں و کشمیر پولیس نے غریب کنبوں میں کووڈ کٹس تقسیم کیں

ضلع بارہمولہ کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عبد القیوم (ایس ایس پی) کے مطابق تقریبا 465 افراد نے مراعات حاصل کیں۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے ضلع میں خط افلاس سے نیچے 465 افراد کی نشاندہی کی اور ان میں سیفٹی کٹس تقسیم کیا۔ ہم نے ان تمام سہولیات کو شامل کیا ہے جن کی انہیں ضرورت ہوسکتی ہے جن میں آکسیمٹر اور این 95 ماسک شامل ہے۔'

جموں و کشمیر پولیس نے غریب کنبوں میں کووڈ کٹس تقسیم کیں

سینیئر پولیس عہدیداروں نے لوگوں کو کورونا وائرس سے آگاہ کیا اور کٹس میں موجود اشیاء کی افادیت سے واقف کیا۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ 'ہم پولیس کے انتہائی شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہماری مدد کی اور ہمیں اپنے اور اپنے کنبے کو کووڈ 19 سے بچانے کے قابل بنایا۔ سردی کی وجہ سے انفیکشن کا زیادہ خطرہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس طرح کے اقدامات جاری رہیں گے۔'

Last Updated : Dec 29, 2020, 8:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details