بار ایسوسی ایشن اوڑی کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے ایک سب جج کو معطل کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
جمعرات کو ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل جاوید احمد کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’’شکایت موصول ہونے کے بعد فل کوٹ (Full Court) قرارداد پاس کی گئی اور سب جج اوڑی امتیاز احمد لون کے خلاف انکوائری کے احکامات صادر کیے گئے۔‘‘