شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن پلہالن میں جموں کشمیر اپنی پارٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا، اس اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور اپنی پارٹی کے صدر اور سینئر رہنما الطاف بخاری کے ساتھ پارٹی کے دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔ اس دوران پارٹی کے کارکنان نے اپنے لیڈران کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ JK Apni Party held a meeting in Baramulla
اس اجلاس کا مقصد تھا کہ جو جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اس کے لیے پارٹی کے کارکنان سے ملاقات کر ان سے بات چیت کرنی تھی۔ اس موقع پر پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے بتایا کہ 'ہم پلہالن میں ہے اور پلہالن امن کے لے جانا جاتا ہے۔' انہوں نے بتایا کہ اس پلہالن میں ایک زمانے میں پتھر مارنے والے لوگ تھے لیکن اِس وقت یہاں محبوب پھیلانے والے لوگ ہیں۔' Address by Altaf Bukhari