شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں پیکس ایڈوینچر اسپورٹس کلب کے زیر اہتمام ایک ٹریکنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا اور اس میں دس سالہ نبیہ نے وہ کر دکھایا جس سے سب حیران رہ گئے۔
نیچہ نے رنگا واری سے دنواس پیر پنچال بلٹ میں دس ہزار فٹ اونچائی ایک ہی دن میں چڑھائی کی۔ ٹریکرس کا کہنا ہے کہ نیبہ کو قدرتی مناظر دیکھنے کا شوق ہے، اسی وجہ سے اس کے اندر اتنا جوش و جذبہ ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نبیہ نے کہا 'مجھے ٹریکنگ کرنا بے حد پسند ہے اور قدرتی مناظر کو دیکھنے کا بہت شوق ہے'۔