اردو

urdu

ETV Bharat / state

دراندازی پر کافی حد تک قابو پایا گیا :  وریندروٹس - Virendra Vats

میجر جنرل وریندرا وٹس نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے، لیکن فوج اپنی ڈیوٹی پوری مستعدی سے انجام دے رہی ہے۔

دراندازی پر کافی حد تک قابو پایا گیا ہے: میجر جنرل وریندرا وٹس
دراندازی پر کافی حد تک قابو پایا گیا ہے: میجر جنرل وریندرا وٹس

By

Published : Oct 25, 2020, 7:28 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں قائم فوج کی 19 ویں انفنٹری ڈویژن کے جی او سی میجر جنرل وریندرا وٹس نے کہا کہ اگرچہ لائن آف کنٹرول پر سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے تاہم رواں برس فوج کی مستعدی کے نتیجے میں ان پر کافی حد تک قابو پایا گیا ہے۔

انہوں نے ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا: 'لائن آف کنٹرول پر سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ لیکن فوج اپنی ڈیوٹی پوری مستعدی سے انجام دے رہی ہے۔ اس برس ہم نے دراندازی پر کافی حد تک قابو پایا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ چھوٹے گروپس میں دراندازی ہوئی ہو'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'ہم اپنا کام کرنے کی حکمت عملی کو ضرورت کے حساب سے بدلتے رہتے ہیں۔ لیکن پاکستان کی طرف سے دراندازی کرانے کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔ کمی ہماری مستعدی کی وجہ سے آئی ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ دراندازی ہو تاکہ یہاں حالات خراب کئے جائیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details