اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ میں یوم حاجی پیر منایا گیا

بھارت اور پاکستان کے درمیان سنہ 1965 کی جنگ کے دوران اوڑی کے حاجی پیر سیکٹر میں مارے گئے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Haji peer
Haji peer

By

Published : Sep 1, 2020, 12:46 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں فوج کی جانب سے خواجہ باغ میں یوم حاجی پیر منایا گیا۔ اس دوران مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ فوج کے اعلی افسران موجود تھے۔

سب سے پہلے بارہمولہ میں قائم وار میموریل پر بھارتی فوجیوں کی بہادری اور تحمل کو سلام پیش کیا گیا۔ اس موقع پر فوج کے جی او سی ویریندر وٹس نے کہا '55 سال پہلے 28 اگست 1965 تقریباً 10:30 بجے حاجی پیر سیکٹر میں بھارت کا جھنڈا لہرایا گیا تھا'۔

انہوں نے کہا 'یہاں جھنڈا لہرانا صرف فوج کی فتح نہیں تھی بلکہ پورے بھارت کے عوام کی جیت تھی۔ جنہوں نے دل سے بھارتی فوج کا ساتھ دیا'۔

یوم حاجی پیر

انہوں نے کہا 'مقامی عوام نے ہمیشہ فوج کا ساتھ دیا ہے، سنہ 1965 میں عوام نے ہی پاکستانی دراندازی کی خبر فوج تک پہنچائی اور کارگل جنگ کے دوران بھی مقامی شخص نے ہی فوج کو آگاہ کیا'۔

جی او سی نے مزید بتایا 'مقامی لوگوں نے اس جنگ کے دوران بھارتی افواج کی ہر سطح پر مدد کی اور رہتی دنیا تک ان کی بہادری کو یاد کیا جائے گا'۔

یہ بھی پرھیے
بارہمولہ: گرینیڈ حملے کے ایک دن بعد دو افراد گرفتار

اس دوران بارہمولہ کے تھمیا ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں فوج نے ان مارے گئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کو نچھاور کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details