اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ اولڈ ٹاؤن کا تاریخی پل ہنوز نامکمل - Kashmir

ریاست جموں کشمیر میں شمالی ضلع بارہمولہ کے اولڈ ٹاؤن میں دریائے جہلم کے کنارے پل کی تعمیر میں ہو رہی تاخیر پر کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Baramulla Bridge

By

Published : Apr 16, 2019, 7:21 PM IST

بارہمولہ کے اولڈ ٹاؤن کو سول لائنز علاقوں سے جوڑنے کے لیے لکڑی کا پل 2014کے تباہ کن سیلاب میں میں بہہ گیا تھا۔

مقامی لوگوں کے مطابق ’’محکمہ آر اینڈ بی نے اس پل پر جدید طرز سے تعمیر کا کام شروع تو کیا ہے لیکن یہ منصوبہ پچھلے پانچ برسوں میں بھی پایہ مکمل کو نہیں پہنچ پایا۔

بارہمولہ اولڈ ٹاؤن کے تاریخی پل پر سست رفتاری سے کام

لوگوں کا مطالبہ ہے کہ جنگی بنیادوں پر اس پل کی تعمیر کرکے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

مقامی باشندوں کو دریا کے دوسرے کنارے تک پہنچے کے لیے یا تو کشتیوں کی سہارا لینا پڑتا ہے یا پھر طویل مسافت طے کرنا پڑتی ہے، جس سے لوگوں کو خاص کر بچوں اور بزرگ شہریوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے پُل کی تعمیر میں سرعت لانے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details