اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور میں پھل منڈی کا افتتاح - اس منڈی کو بہترین منڈی بنایا جائے اور ہم ان کا شکر گزار ہیں

بارہمولہ کے سوپور میں ڈی سی بارہمولہ جی این ایتو نے فروٹ گروورس کے لیے دکان اور دفتر بنانے کے لیے پھل منڈی کا افتتاح کیا۔

inauguration of fruit market in sopore motors baramulla jammu and kashmir
سوپور میں پھل منڈی کا افتتاح

By

Published : Dec 21, 2020, 10:32 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے فروٹ منڈی میں آج فروٹ گروورس اور ڈیلرس کو دفتر اور دکان بنانے کے لیے ڈی سی بارہمولہ جی این ایتو نے فروٹ منڈی یعنی پھل منڈی کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر ڈی سی بارہمولہ کے ہمراہ اے ڈی سی سوپور پرویز سجاد کے ساتھ ساتھ دیگر چھوٹے بڑے افسران نے پروگرام میں شرکت کی۔

سوپور میں پھل منڈی کا افتتاح

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈی سی بارہمولہ جی این ایتو نے بتایا کہ سوپور فروٹ منڈی بھارت کی کافی اہم منڈی ہے اور یہاں کافی لوگ اپنا کاروبار کرتے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اس فروٹ منڈی کو دنیا کی سب سے بہترین منڈی بنانے کی کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سوپور کے آرم پورہ میں تلاشی کارروائی شروع

انہوں نے بتایا کہ آج ہم نے فروٹ گروورس اور ڈیلرس کے لیے دکان اور دفتر بنانے کے لیے ان کو جگہ دی تاکہ وہ اپنا کام کاج اچھی طرح سے کر سکیں۔

اس موقع پر سوپور فروٹ منڈی کے صدر فیاض احمد نے بتایا کہ حکومت اور ضلع انتظامیہ بارہمولہ پوری کوشش کرے گی کہ اس منڈی کو بہترین منڈی بنایا جائے اور ہم ان کا شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے التجا کرتے ہیں کہ اس منڈی میں ایک طبی مرکز بنایا جائے کیونکہ اس فروٹ منڈی میں آج تک طبی مرکز نہیں بنایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details