سوپور:انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وی کے بردی نے آج سوپور کا دورہ کیا۔ اس دوران موصوف نے سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔آئی جی پی نے میٹنگ میں حفاظتی اقدامات کو بڑھانے، پولیس ڈسٹرکٹ سوپور میں کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینے، او جی دبلو کے خلاف قانونی کارروائی اور منشیات کی لعنت کو روکنے کے لیے اسٹریٹجک اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔
میٹنگ کے آغاز میں ایس ایس پی سوپور نے زمینی سطح پر دشمن عناصر کی طرف سے درپیش کسی بھی چیلنج اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پولیس کی طرف سے شروع کیے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی۔
انہوں نے محکمہ پولیس کے کام میں شفافیت لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ بہتر اور شفاف پولیسنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنائیں جو نتیجہ خیز اور عوام دوست ہو۔