اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مجھے ووٹ ڈالنے سے محروم رکھا جا رہا ہے' - ڈی ڈی سی انتخاب

ڈاکٹر سجاد شفیع اوڑی نے کہا وہ ہمیشہ سے اپنے آبائی گاؤں گھرکوٹ میں ووٹ ڈالتے تھے لیکن اس بار نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان کا ووٹ وہاں سے اخذ کر کے قصبہ اوڑی منتقل کیا گیا ہے۔

'مجھے ووٹ ڈالنے سے محروم رکھا جا رہا ہے'
'مجھے ووٹ ڈالنے سے محروم رکھا جا رہا ہے'

By

Published : Nov 22, 2020, 4:21 PM IST

نیشنل کانفرنس شمالی زون کے نائب صدر ڈاکٹر سجاد شفیع اوڑی نے الزام عائد کیا ہے کہ سیاسی سازش کے تحت ان کا ووٹ اپنے آبائی گاؤں سے اخذ کر کے قصبہ اوڑی منتقل کر کے انہیں ڈی ڈی سی انتخاب لڑنے سے محروم رکھا گیا ہے۔

'مجھے ووٹ ڈالنے سے محروم رکھا جا رہا ہے'

انہوں نے ان باتوں کا اظہار سرحدی قصبہ اوڑی میں ایک پرس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا وہ ہمیشہ سے اپنے آبائی گاؤں گھرکوٹ میں ووٹ ڈالتے تھے لیکن اس بار نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان کا ووٹ وہاں سے اخذ کر کے قصبہ اوڑی منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس سلسلہ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details