اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنسی ہراسانی معاملے میں پھسانے کے الزام میں دو گرفتار - جموں و کشمیر

پولیس نے بتایا 'خواتین عوامی مقامات جیسے بینکوں، دکانوں وغیرہ سے مردوں کا رابطہ نمبر حاصل کرتی تھیں اور بعد میں ان کو لالچ دینے / ہنی ٹریپ کرنے کے لئے فون کرتی تھیں۔

مردوں کو جھوٹے جنسی ہراسانی کے معاملے میں پھسانے کے جرم میں دو گرفتار
مردوں کو جھوٹے جنسی ہراسانی کے معاملے میں پھسانے کے جرم میں دو گرفتار

By

Published : Feb 2, 2021, 11:40 AM IST

شملی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ اوڑی میں پولیس نے پیر کے روز ایک کنبے کا پردہ فاش کیا ہے جو لوگوں پر جھوٹے جنسی ہراسانی کے الزامات لگا کر پیسے وصولتے تھے۔
پولیس عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ فی الحال ملزم کو اس کی اہلیہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے، دونوں کا تعلق اوڑی سے ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدگان سے کچھ موبائل فونز اور دستخط شدہ بینک چیک ضبط کیے گئے۔

پولیس نے بتایا 'ملزم خواتین عوامی مقامات جیسے بینکوں، دکانوں وغیرہ سے مردوں کا رابطہ نمبر حاصل کرتی تھیں اور بعد میں ان کو لالچ دینے / ہنی ٹریپ کرنے کے لئے فون کرتی تھیں۔ ان کی کال ریکارڈ کی جاتی تھی اور انہیں (ہنی ٹریپ کئے گئے شخص) کو دھمکیاں دی جاتی تھی کہ وہ انہیں جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں۔ بعدازاں ایک خاتون کا شوہر ان سے رقم وصول کرتا تھا۔'
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details