شمالی کشمیر North Kashmirکے ضلع بارہمولہ کے اوڑی، سلام آباد میں محکمہ ہارٹیکلچر Horticulture Dept Organised Awareness Camp کی جانب سے تربیتی و آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سرحدی قصبہ اوڑی کے مختلف علاقوں سے آئے کسانوں نے شرکت کی۔
محکمہ باغبانی نے اوڑی میں لیموں کے پودے تقسیم کیے پروگرام کے دوران محکمہ باغبانی کے ڈائرکٹر جنرل، چیف ہارٹیکلچر افسر بارہمولہ سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کرکے کسانوں کو Awareness Camp in Uri Baramullaمحکمہ باغبانی کی جانب سے وضع کی گئی مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
محکمہ کے افسران نے کسانوں کو مختلف اسکیموں کے علاوہ جدیدی سائنسی تحقیقات سے بھی روشناس کرایا، وہیں کسانوں کو زیتون سمیت لیموں کے پودے بھی تقسیم Horticulture Dept Distributes Lemon/Citrus Treesکیے۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہارٹیکلچر کشمیر اعجاز احمد نے بتایا کہ ’’گزشتہ برسوں کی طرح امسال ایک بار پھر کسانوں کو زیتون اور لیموں کی کاشت کی ترغیب دی۔‘‘
مزید پڑھیں:’زیتون کی کاشت کو فروغ دینے کے لیے کسانوں کو پودے مفت دیے جاتے ہیں‘
انہوں نے کہا کہ اوڑی کا علاقہ جغرفیائی اور ماحولیاتی لحاظ سے وادی کشمیر کے دیگر علاقوں سے قدرے مختلف ہے، اس وجہ سے یہاں سیب کے برعکس زیتون اور لیموں کی کاشت زیادہ موزوں Lemon Cultivation in Uriہے۔
ناظم زراعت نے مزید کہا کہ کسانوں کو نہ صرف زیتون اور لیموں کے پودے فراہم کیے جا رہے ہیں بلکہ وقتاً فوقتاً آگاہی و تربیتی کیمپ کے دوران انہیں جدیدی سائنسی ایجادات و زرعی طریقہ کار سے بھی روشناس کرایا جاتا ہے۔