بارہمولہ:اے آر ٹی او بارہمولہ نے سڑک حادثات کو روکنے کے حوالے سے موٹر سائیکل سوار کو ہلیمٹ اور کونسلنگ کی۔یہ مہم محکمہ نے وٹلب زنگیر علاقہ میں سنیچر کے روز چلائی ہے۔اس مہم میں آر ٹی او بارہمولہ معظم علی کے ساتھ ساتھ ایم وی آئی انسپکٹر بھی موجود رہے۔مہم کے دوران افسران نے موٹر سائیکل سواروں کو کونسلنگ کے ساتھ ہلمیٹیں بھی تقسیم کیں ہیں۔
اس موقع پر اے آر ٹی او بارہمولہ نے کہا کہ اس مہم کا مقصد ہے کہ عوام میں ٹریفک کے حوالے بیداری پیدا کرنا ہے،تاکہ سڑک حادثات میں لوگوں کو بچایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں محکمہ بارہمولہ اور اس کے علاقہ جات میں لگاتار روڈ چیکنگ کرنے والے ہے اور جو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے میں ملوث پائے گا ، ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔