اوڑی:جموں و کشمیر میں بدھ کو دوپہر کے بعد موسم نے اچانک کروٹ لی اور شدید بارشوں کے دوران ژالہ باری ہوئی۔ ژالہ باری کے سبب کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
وہیں ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ اوڑی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بدھ کے روز بعد دوپہر شدید ژالہ باری ہوئی۔ژالہ باری کے سبب کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کسان اور باغ مالکان کا کہنا ہے کہ سال کے اس موسم میں ژالہ باری سے مختلف اقسام کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جبکہ میوہ باغات میں بھی فصلوں کے ساتھ ساتھ درختوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
لوگوں کے مطابق آج دوپہر ہوئی ژالہ باری اور بارشوں کی وجہ سے میوہ باغات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ امسال کے بارشوں کی وجہ سے میوہ صنعت پر کافی نقصان ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:Hailstorm in Kulgam کولگام میں ژالہ باری، میوہ باغات کو نقصان کا اندیشہ