اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hailstorm Damaged Cherry Crops ژالہ باری سے متاثرہ کسانوں کو معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل - بارہمولہ چیری فصل نقصان

شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ علاقے میں ژالہ باری کے سبب چیری فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے، کسانوں نے حکام سے معاوضے کی اپیل کی ہے۔

ژالہ باری متاثرہ کسانوں کو معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل
ژالہ باری متاثرہ کسانوں کو معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل

By

Published : Jun 13, 2023, 7:09 PM IST

ژالہ باری متاثرہ کسانوں کو معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل

بارہمولہ (جموں و کشمیر) :وادی کشمیر میں مئی کے پہلے ہفتے سے ہی چیری کا سیزن شروع ہوتا ہے جو جون کے آخری ہفتے تک جاری رہتا ہے، تاہم اس سال اپریل ماہ سے ہی لگاتار بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے وادی کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں بھی چیری کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بارہمولہ ضلع کے ملابانگل، حاجی بل، ٹنگمرگ کے کسانوں نے ژالہ باری سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے اور باغ مالکان کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

باغ مالکان نے بتایا کہ رواں برس موسم میں اتار چڑھاؤ، لگاتار بارشوں اور اب ژالہ باری کی وجہ سے کسان خاص کر باغ مالکان پریشانیوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ کسانوں کے مطابق چیری اتارنے کے موسم میں ژالہ باری سے کسانوں کی سال بھر کی محنت پر پانی پھر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی بل سمیت ٹنگمرگ کے متعدد دیہات میں رہائش پذیر اکثر کسان چیری کی کاشت سے منسلک ہیں اور رواں برس ژالہ سے ہوئے نقصان کا خمیازہ انہیں سال بھر بھگتنا پڑے گا۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی کسانوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران چیری کی بہتر فصل کے سبب کسانوں کی اچھی آمدن ہوئی تھی اور انہیں اس بار بھی بہتر فصل کے سبب بہتر آمدن کی امید تھی تاہم خراب موسم خاص کر ژالہ باری سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جس کا راست اثر کسانوں کی آمدن پر پڑے گا۔

مزید پڑھیں:Cherry Season in Kashmir امسال 13 سے 15 ہزار میٹرک ٹن چیری برآمد ہونے کی توقع، ڈائریکٹر ہاٹیکلچر کشمیر

کسانوں نے محکمہ ہارٹیکلچر سے باغات کا معائنہ کرنے اور کسانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر، ہارٹیکلچر محکمہ کے ضلع افسر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے ایک مفصل رپورٹ تیار کرکے اعلیٰ افسران کو روانہ کر دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکام کی جانب سے کسانوں کے لیے جلد ہی کسی معاوضے کا اعلان کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details