اردو

urdu

ETV Bharat / state

گپکار الائنس کی بلند پرواز، بی جے پی جموں میں سرفہرست

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے منگل کو کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے گپکار اتحاد کو مکمل حمایت دی ہے اور جموں وکشمیر کے خصوصی درجہ کی بحالی کے اس کے منصوبے کو قبول کر کے بی جے پی کو ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں کرارا جواب دیا ہے۔

winner
جیتے ہوئے امیدوار

By

Published : Dec 23, 2020, 9:35 PM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع بارہمولہ کے اوڑی کے پیرنپیلن سے کانگریس کے سینیئر رہنما تاج محی الدین نے ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج میں جیت درج کی ہے، جبکہ بونیار اوڑی سے گپکار الائنس کے این سی کے امیدوارں محمد اسماعیل خان نے ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج میں جیت درج کی ہے۔

جیتے ہوئے امیدوار
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے منگل کو کہا کہ جموں اور کشمیر کے لوگوں نے گپکار اتحاد کو مکمل حمایت دی ہے اور جموں وکشمیر کے خصوصی درجہ کی بحالی کے اس کے منصوبے کو قبول کر کے بی جے پی کو ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں کرارا جواب دیا ہے۔ ان کا یہ بیان ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے دوران سامنے آیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کانگریس کے سینئیر رہنما تاج محی الدین نے کہا کہ میں کامیاب ہوگیا ہو یہ کامیابی میری نہیں ہے بلکہ یہ کامیابی اوڑی کے لوگوں کی جنہوں نے نے مجھےکامیاب کیا ہے۔ میں یہاں کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جس طرح میں نے 12 سال سرکار میں رہ کر ان کی خدمت کی ہے اسی طرح میں ہمیشہ ان کی خدمت کرتا رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: 'مرکزی حکومت ہم سے سیاسی سطح پر مقابلہ کرے، ایجنسیوں کے ذریعہ نہیں'

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے پی اے جی ڈی (این سی) کے امیدوار محمد اسماعیل خان نے کہا کہ جیت تو جیت ہی ہوتی ہے۔ اچھا لگ رہا ہے۔ میری دل کی یہی تمنا تھی کہ میں ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج میں جیت جاؤں۔ اللہ کا شکر ہے کہ لوگوں نے مجھ پر بروسہ کیا اور کامیاب بنایا۔

ان کو مجھ سے امیدیں ہیں۔ میں پوری کوشش کروں گا کہ میں ان کی امیدوں کو پورا کروں۔ بہت ساری اسکیمز میں سستی سے کام ہو رہا ہے۔ اسکیموں کے لئے نیا ڈی آئی پی آر زیر التوا ہے، ہم ان کو انجام دینے جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details