جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے میں وارپورہ پولیس اسٹیشن کے ایک سنتری نے "مشکوک" افراد کو دیکھ کر ہوا میں گولیاں چلائی۔
اس حوالے سے پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس چوکی کے قریب مشکوک افراد کی حرکت دیکھنے کے بعد سنتری نے کچھ گولیاں ہوا میں چلائیں۔
مشکوک افراد کی حرکت دیکھ کر سنتری کی ہوا میں فائرنگ - warpora police station
بتایا جاتا ہے گولیوں کی آواز سنتے ہی علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
علامتی تصویر
بتایا جاتا ہے گولیوں کی آواز سنتے ہی علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
واضح رہے گزشتہ چند ماہ سے شمالی کشمیر میں بھی عسکری کاروائیوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور حال ہی میں بارہمولہ کے کریری علاقہ میں لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر سجاد عرف حیدر بھی ہلاک کیا گیا تھا جس کا تعلق سوپور علاقہ کے ڈانگر پورہ سے تھا اور وہ شمالی کشمیر میں سنہ 2016 سے سرگرم تھا۔