اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلمرگ میں موسم کی پہلی برف باری - گلمرگ کے افروٹ

وادی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں ہفتہ کے روز موسم کی پہلی برف باری ہوئی۔

گلمرگ میں موسم کی پہلی برف باری
گلمرگ میں موسم کی پہلی برف باری

By

Published : Sep 26, 2020, 5:34 PM IST

Updated : Sep 26, 2020, 5:44 PM IST

تفصیلات کے مطابق گلمرگ کے افروٹ، گنڈوری اور دیگر علاقوں میں برف باری ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ہیں۔ برف باری کی وجہ سے اس پہاڑی سلسلے پر سفید چادر بچھ گئی ہے جس کا نظارہ گلمرگ کے نزدیک واقع سبھی علاقوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔
خطہ پیر پنچال سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تاریخی مغل روڑ کے راستے بالخصوص پیر کی گلی کے مقام پر بھی ہلکی برف باری ہوئی ہے۔ نیز دیگر کچھ پہاڑیوں نے بھی برف باری سے سفید رنگ و روپ اختیار کر لیا ہے۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں مغربی ہوائوں کے زیر اثر اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔
اس دوران وادی میں ہفتے کو مطلع دن بھر ابر آلود رہا۔ بازاروں میں لوگوں کو گرم ملبوسات کی خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔

محکمہ موسمیات ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کہا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے سے موسم میں مزید تبدیلی آنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت بھی کم ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 28.3 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قاضی گنڈ میں 28.1 ڈگری، کوکرناگ میں 27.5 ڈگرئی سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ گلمرگ میں دن کا درجہ حرارت 20 ڈگری سلیسس ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کا جنید متو سے اظہار لاتعلقی

برف باری کی وجہ سے مزید سیاح وادی کی طرف راغب ہونے کی توقع کی جار ہی ہے۔ موجودہ وبائی صورتحال کی وجہ سے ونٹر اسپورٹس منعقد نے ہونے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔

بتا دیں کہ گزشتہ برس مرکزی حکومت کی جانب سے گلمرگ میں ہی کھیلو انڈیا مہم کے تحت سرمائی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں ملک کے مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا تھا۔

مرکزی حکومت نے کھیل کود و سیاحت کو فروغ دینے اور پوری دنیا کے سیاحوں کو وادی کشمیر کی طرف راغب کرنے کے سلسلے میں اس مہم کا انعقاد کیا گیا تھا۔

Last Updated : Sep 26, 2020, 5:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details