بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں انٹرنیشنل گجر مہا سبھا (international Gujjar Maha Sabha) نامی تنظیم کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس کے دوران تنظیم کے کارکنان نے ضلع انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کہ ’’پسماندہ طبقہ، گجر بکروال، سے تعلق رکھنے والے غریب لوگوں کو سیکورٹی کے نام پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔‘‘Gujjar Maha Sabha on ST Reservation
پریس کانفرنس کے دوران گجر مہا سبھا کے کارکنان نے ضلع انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’گجر بکروال طبقہ سے وابستہ افراد کبھی بھی ملک یا سماج مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھے اور نہ ہی اس طرح کی کارروائیاں انجام دینے میں یقین رکھتے ہیں۔ پروگرام کے ذریعے گجر بکروال طبقہ سے وابستہ افراد کے ساتھ ملاقات کرکے ان کے مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی ایک پہل تھی جسے انتظامیہ نے منعقد نہیں ہونے دیا۔‘‘ Gujjar Leaders Slam Baramulla District Admin