شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے درسو رفیع آباد میں مبینہ عسکریت پسندوں کی جانب سے پولیس پارٹی پر گرینیڈ داغا گیا۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ اس حملہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے رفیع آباد میں پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم کی طرف دستی بم پھینکا۔ تاہم، اس واقعے میں اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔