بارہمولہ: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی کے پرنپیلن گجر ناڑ علاقے میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول جو آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ عمارت بھی خستہ حالی کا شکار ہے، جس میں ہمیشہ خطرہ بنا رہتا ہے۔ یہ اسکول سنہ 2005 کے شدید زلزلے میں ٹوٹ گئی تھی تاہم اس کے بعد عمارت کا کام شروع کیا گیا لیکن ابھی تک مکمل نہ ہو سکی، نہ ہی بچوں کو کھیلنے کے لیے گراؤنڈ بنائے گئے ہیں۔ اسکول میں 50 سے زیادہ بچے پڑھتے ہیں۔ Government primary school in Uri lacks of basic facilities
اسکول میں تین کمرے ہیں تینوں میں سے ایک کمرہ ٹھیک ہے جب کہ دو کمرے بالکل خستہ حالی کا شکار ہیں۔ جگہ نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو کھلے آسمان کے نیچے بھی پڑھنا پڑتا ہے۔ ایک کمرے میں ساری کلاسز پڑھائی جاتی ہیں، جس سے بچوں کو پڑھنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسکولی بچوں نے اور مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے یہ گزارش کی ہے کہ اس اسکول کی بلڈنگ کو جلد سے جلد ٹھیک کیا جائے۔' basic facilities in Government primary school Uri