اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھ سال سے طلبہ اسکول کی مرمت کے انتظار میں - مڈل اسکول کی خستہ حال عمارت

اسکول کی عمارت کو زمین کھسکنے کے سبب ہوئے نقصان کے بعد عارضی طور نزدیکی اسکول شفٹ کیا گیا، تاہم ابھی تک اسکول کی تعمیر و مرمت کا کام شروع نہیں کیا گیا۔

چھ سال سے طلبہ اسکول کی مرمت کے انتظار میں
چھ سال سے طلبہ اسکول کی مرمت کے انتظار میں

By

Published : Oct 10, 2020, 7:03 PM IST

ضلع بارہمولہ کے سنگرامہ میں واقع گورنمنٹ مڈل اسکول کی عمارت کو چھ سال قبل زمین کھسکنے کے سبب انتہائی نقصان پہنچا تھا۔ جس کے بعد پرا محلہ، شرپورہ میں واقع گورنمنٹ مڈل اسکول کی عمارت قابل استعمال نہ رہی۔

چھ سال سے طلبہ اسکول کی مرمت کے انتظار میں

طلباء کے درس و تدریس کا انتظام عارضی طور ایک نزدیکی ہائی اسکول میں کیا گیا، تاہم چھ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی مڈل اسکول کی تعمیر و مرمت کا کام شروع نہیں کیا گیا۔

مقامی باشندوں کے مطابق طلباء اسکول جانے سے کتراتے ہیں، کیونکہ انہیں ہائی اسکول پیدل ہی جانا پڑتا ہے جس کے سبب انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

طلباء کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھی مڈل اسکول کی خستہ حال عمارت کو منہدم کرکے جدید طرز پر اسکول تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ ’’مقامی طلباء اپنی پڑھائی کو بآسانی جاری رکھ سکیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details