اردو

urdu

ETV Bharat / state

Girl jumps into Jhelum بارہمولہ میں لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی، بچاو آپریشن جاری - Rescue Operation In Baramulla

ضلع بارہمولہ کے خانپورہ علاقے میں ہفتے کی سہ پہرایک نامعلوم لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔ واقعہ پیش آتے ہی حکام نے بچاو آپریشن شروع کیا۔Girl Jumps Into River Jhelum in baramulla

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 31, 2022, 6:29 PM IST

بارہمولہ میں لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی، بچاو آپریشن جاری

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے خان پورہ میں ایک لڑکی نے مبینہ طور دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ Girl Jumps Into River Jhelum in baramulla

مقامی ذرائع نے بتایا کہ خانپورہ بارہمولہ کے نزدیک ایک نامعلوم لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے واردات پر پہنچ گئے اور بچاو آپریشن شروع کردیا گیا۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک لڑکی کی تلاش جاری تھی۔Girl Jumps In Jhelum in Baramulla

لڑکی کی جانب سے اٹھائے گئے اس انتہائی اقدام کی فور طور پر وجہ معلوم نہ ہو سکی تاہم پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ آخری اطلاع ملنے تک ریسکیو آپریشن جاری تھا۔ Rescue Operation In Baramulla

مزید پڑھیں:Rescue Operation In Sopore سوپور میں ریسکیو آپریشن کے مقام پر تصویر کشی پر پابندی

بتادیں کہ 12دسمبر کے روز سوپور میں ایک 17سالہ دوشیزہ نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی تھی۔دو ہفتے تک فوج ، پولیس ، مقامی انتظامیہ اور ماہر غوط خوروں نے دوشیزہ کو تلاش کیا تاہم اُس کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا جس کے بعد آپریشن کو موخر کیا گیا۔Girl Jumps Into River Jhelum in Sopore

ABOUT THE AUTHOR

...view details