بارہمولہ:کھیل کود کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں شرکت کو یقینی بنائے جانے کی غرض سے فوج، پولیس اور متعلقہ محکمہ جات کی جانب سے کھیل مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت جہلم اسٹیڈیم بارہمولہ میں جنرل بپن راوت میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ سے لطف اندوز ہونے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے جی او سی 15کور کمانڈر، ڈی سی بارہمولہ سید سحرش اصغر کے علاوہ دیگر پولیس، فوجی اور سیول انتظامیہ کے افسران شریک رہے۔
کرکٹ ٹورنامنٹ میں وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے آئی 48 ٹیموں نے شمولیت اختیار کی۔ فائنل میچ سلطان واریئرز اور بی سی سی ریڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں سلطان واریئرز نے خامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کی۔ فائنل میچ کے دورران سینکڑوں کرکٹ شائقین میدان میں موجود رہے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کامیابی ٹیم کو ٹرافی جبکہ فائنل میچ سمیت ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔