اردو

urdu

Lockdown Effects: چھوٹے کاروباری لاک ڈاؤن کے اثرات سے دو چار

لاک ڈاؤن اور کورونا کے قہر (Lockdown Effects) سے جہاں زندگی کا ہر ایک شعبہ متاثر ہوا وہیں، سب سے زیادہ مار چھوٹے کاروباریوں، خوانچہ فروشوں اور خود روزگار کمانے والوں کو جھیلنا پڑا۔

By

Published : May 28, 2021, 7:11 PM IST

Published : May 28, 2021, 7:11 PM IST

Updated : May 28, 2021, 7:22 PM IST

صنعت کار دو چار
صنعت کار دو چار

خود روزگار کمانے والے چھوٹے کاروباریوں نے اپنی زندگی کی پونجی لگا دی۔ وہیں، کورونا کے دور میں مربوط منصونہ بندی اور متعلقہ حکام کی طرف سے بیک اپ پلان کے فقدان نے صورتحال کو تشویس ناک بنا دیا ہے۔

چھوٹے صنعت کار

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اچھبل رفیع آباد کے اعجاز احمد ایک کاروباری ہیں۔ انہوں نے اپنی کمائی ہوئی ساری پونجی پھولوں کے کاروبار میں لگا دی تھی۔ ابتدائی مراحل میں انہیں اچھے نتائج مل رہے تھے۔ تاہم کورونا وبا کی دستک سے سارا ڈھانچہ منہدم ہونے کی دہلیز پر جا پہنچا۔

یہ بات حقیقت ہے کہ آفات پر انسان کا بس نہیں ہوتا۔ تاہم یہ سوال بھی اپنی جگہ ٹھیک ہے کہ حکام کی طرف سے ہنگامی صورت حال میں ایسا اقدام کیوں نہیں کیا جاتا جس سے غریبوں کی روزی روٹی چلتی رہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'مشروم کلٹیویشن روزگار کا نیا طریقہ بن سکتا ہے'

اعجاز احمد کے مطابق ان کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا اور ان کا پورا روزگار ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کے کم سے کم ہزار سے اوپر پودے خراب ہو گئے کیونکہ وہ پودے بازار میں نہیں بیج سکے۔

اعجاز احمد نے مزید بتایا کہ ان کے پاس مختلف اضلاع سے لوگ پودے خریدنے آتے تھے لیکن اس وقت کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے نقصان کی بھرپائی کی جائے تاکہ آنے والے وقت میں وہ اپنا روزگار ایک بار پھر شروع کر سکیں۔

Last Updated : May 28, 2021, 7:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details