اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور: مہاراج پورہ کی عوام میونسپلٹی سے نالاں - مقامی آبادی کی زندگی اجیرن

جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ میں سوپور قصبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے سوپور میونسپلٹی کے تئیں اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

سوپور: مہاراج پورہ کی عوام میونسپلٹی سے نالاں
سوپور: مہاراج پورہ کی عوام میونسپلٹی سے نالاں

By

Published : Aug 10, 2020, 4:59 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں دریائے جہلم کے کنارے گندگی کے ڈھیر جمع کرنے پر مہاراج پورہ کی عوام نے میونسپلٹی کے تئیں ناراضگی کا ظہار کیا ہے۔

مہاراج پورہ کی عوام نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’میونسپلٹی نے یہاں کوڑا کرکٹ جمع کرکے عوام کو سخت مشکلات میں مبتلا کیا ہے۔‘‘

سوپور: مہاراج پورہ کی عوام میونسپلٹی سے نالاں

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ ’’عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب جہاں ہر ایک فرد بشر پریشان ہے اور سرکار کی جانب سے صاف صفائی کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں وہیں سوپور میونسپلٹی گندگی کے ڈھیر یہاں جمع کرکے بیماریوں کو دعوت دے رہی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ کوڑے کرکٹ سے خارج ہونے والی بدبو سے مقامی آبادی کی زندگی اجیرن بن کے رہ گئی ہے۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سپور میونسپلٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تاہم ان سے رابطہ قائم نہ ہو سکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details