اوڑی:جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سب ڈویژن اوڑی میں اپنی پارٹی کی جانب سے ایک روزہ عوامی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری کے علاوہ پارٹی کے سینیئر لیڈران نے شرکت کی۔ جلسہ میں پارٹی کے کارکنان نے بری تعداد میں شرکت کی۔ Apni Party Public Rally in Uri
الطاف بخاری نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سچ یہ ہے کہ دفعہ 370 اور 35 اے کو کوئی واپس نہیں لا سکتا ہے، سوائے سپرہم کورٹ کے، کیونکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی دفعہ 370 اور 35 اے کو واپس لانے کے لیے وعدہ کرتی ہے تو وہ جھوٹ بول رہی ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی دفعہ 370 اور 35 اے کی واپسی کا روڈ میپ پیش کرتی ہے تو اپنی پارٹی ان کے ساتھ ہوں گی۔ altaf Bukhari on Article 370 Restoration
انہوں نے پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان پارٹیوں کا کام 35 اے اور 370 واپس لانا نہیں ہے بلکہ اپنا اقتدار کو واپس لانا اور اس کے لیے آج یہ سب ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب جموں وکشمیر میں پہلی بار ڈی ڈی سی الیکشن ہوئے تو اس وقت یہ لوگ آپس میں مل گئے اور دفعہ 370 اور 35 اے کی بحالی کے لیے لوگوں سے ووٹ مانگے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے انہیں انتخابات میں کامیابی دی لیکن تب سے یہ پارٹیوں نے اس کی بحالی پر کوئی کام نہیں کیا۔