شمالی کشمیر: ضلع بارہمولہ کے سوپور کی فروٹ منڈی میں آج فروٹ منڈی سے وابستہ تاجروں نے یک روزہ اجلاس کا انعقاد کیا۔ اس اجلاس میں سوپور زینگیر اور رفیع آباد کے ساتھ ساتھ زنگیر کے فروٹ گروورس نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا مقصد تھا کہ فروٹ منڈی کی فلاح و بہبود کے لئے کافی کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ گذشتہ کئی برسوں سے فروٹ منڈی سے وابستہ فروٹ گروورس کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Fruit Traders Meeting at Fruit Mandi Sopore
Fruit Traders Meeting: آل فروٹ ٹریڈرز کا سوپور فروٹ منڈی میں یک روزہ اجلاس
بارہمولہ کے سوپور میں فروٹ منڈی Fruit Mandi Sopore سے وابستہ تاجروں نے یک روزہ اجلاس کا انعقاد کیا۔ فروٹ منڈی کے سابق صدر مشتاق احمد نے بتایا کہ ہم لوگوں کو کافی زیادہ مشکلات ہے اور ہماری کسی بھی بات کی طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ ہماری مشکلات کا وقت پر ازالہ ہونا چاہئے۔ Fruit Traders Meeting at Fruit Mandi Sopore
یہ بھی پڑھیں: Fruit Growers Protest on Restrictions on Highway: یاترا کے دوران شاہراہ کو بند نہ رکھنے کا مطالبہ
اس دوران ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے فروٹ منڈی کے سابق صدر مشتاق احمد نے بتایا کہ ہم لوگوں کو کافی زیادہ مشکلات ہے اور ہماری کسی بھی بات کی طرف توجہ نہیں دیا جارہا ہیں۔ اس سلسلے میں ہم نے آج اس پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔ ہمارے مطالبات کو وقت پر پورا کیا جانا چاہئے تاکہ جو بھی فروٹ منڈی کے اندر کام کررہے ہیں ان کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ Fruit Traders Meeting at Fruit Mandi Sopore