شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں فروٹ منڈی رواں برس کے لیے شروع کی گئی ہے جہاں پر رمضان المبارک کے پیش نظر میوہ اور سبزی مناسب قیمتوں پر فراہم کی جارہی ہے جس سے لوگ کافی زیادہ خوش ہیں اور انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کررہے ہیں۔
سوپور فروٹ منڈی میں مناسب قیمتوں پر پھل اور سبزی دستیاب - فروٹ منڈی میں مناسب قیمتوں پر پھل اور سبزی دستیاب
سوپور قصبہ کے فروٹ منڈی میں رمضان المبارک کے پیش نظر پھل اور سبزیوں کو مناسب قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔
فروٹ منڈی سوپور کے صدر فیاض احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہم نے فروٹ منڈی کو شروع کیا اور اس وقت رمضان کا مہینہ جاری ہے، اس منڈی میں ہم نے مناسب قیمتوں پر چیزیں دستیاب کر رکھی ہیں تاکہ لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نا ہو۔
انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ سے منڈی میں ہر چیز کم قیمتوں پر دستیاب ہے اور تمام لوگوں منڈی سے خریدو فروخت کرنے کی دعوت دے رہے ہیں، تاہم مقامی لوگوں نے اس پہل کو کامیاب بتاتے ہوئے کہا کہ ہم کو بازاروں کے بالمقابل فروٹ منڈی میں کم قیمتوں پر پھل فروٹ دستیاب ہیں۔