جنوبی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور میں قائم ایشیا کی دوسری بڑی فروٹ منڈی کے فروٹ گروورس اور ٹرانسپورٹرز پریشان ہیں۔ اگست پانچ دو ہزار انیس کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور کووڈ وبا کی وجہ سے گذشتہ دو برس سے فروٹ منڈی کافی مشکلات سے دو چار ہے۔
'حکومت کی سبسڈی اسکیم محض فریب' ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سوپور فروٹ منڈی کے صدر فیاض احمد نے بتایا کہ حال ہی میں حکومت نے جو اعلان کیا کہ فروٹ گروورس کو ائر فرایٹ میں بیس فیصد سبسڈی دی جائے گی وہ سرا سر ناانصافی ہے اور حکومت ایک بار پھر فروٹ گروورس کو دھوکہ دے رہی ہے۔فیاض احمد نے بتایا کہ اگر سرکار ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی دیتی ہے تو اس سے ہماری فروٹ منڈی کو کافی فائدہ ملتا لیکن ایسا نہیں ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ فروٹ گروورس کو لون دے جو ہماری دیرینا مانگ ہے لیکن حکومت اس پر بھی خاموش ہے۔فیاض احمد نے بتایا کی آج سے ایک سال قبل حکومت نے نیفڈ (نیشنل ایگریکلچر کواپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن انڈیا) کی سکیم عمل میں لائے لیکن وہ بھی کسی کام کی نہیں تھی، اس سے اچھا تھا کہ وہ مارکیٹ انٹروینشن سکیم عمل میں لائے جس سے فروٹ گروورس کو فائدہ ہوتا۔