شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے واڈورہ کے نارتھ کیمپس زرعی یونیورسٹی میں فاؤنڈیشن کم اورنٹیشن کے حوالے سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
دن بھر کے پروگرام کے دوران طلباء کی فلاح و بہبود اور یونیورسٹی میں طلبا سے وابستہ سرگرمیوں کی اہمیت کا خاکہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ادارہ کے ڈین نے کہا کہ آپ کو ایسی یونیورسٹی میں داخلہ حاصل ہوا ہے جو ملک بھر میں تمام زرعی یونیورسٹی میں 9ویں نمبر پر ہے اور جلد ہی پہلے پانچ میں ہو گی۔
اس پروگرام میں ثقافتی اور تفریحی پروگراموں کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں مقامی طلبا و طالبات کے علاوہ دنیا بھر کے مختلف مذاہب سے وابستہ طلبا نے بھی حصہ لیا۔