اردو

urdu

ETV Bharat / state

Power Cuts In Sopore: سوپور بس اسٹینڈ کے دکاندار بجلی کی عدم دستیابی سے  پریشان - سوپور میں بجلی کی عدم دستیابی

ضلع بارہمولہ کے سوپور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بجلی کی ابتر صورتحال Power Problem سے لوگ پریشان ہیں۔ محکمہ بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

سوپور: بس اسٹینڈ سوپور کے دکاندار بجلی کی عدم دستیابی سے  پریشان
سوپور: بس اسٹینڈ سوپور کے دکاندار بجلی کی عدم دستیابی سے  پریشان

By

Published : Dec 15, 2021, 2:46 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے بس اسٹینڈ کے دکاندار بجلی کی شدید قلت Power Cuts سے کافی پریشان ہیں۔ دکانداروں کے مطابق ان کو محکمہ بجلی چوبیس گھنٹوں میں سے صرف ایک گھنٹہ بجلی فراہم کرتا ہے جس سے ان کو شدید پریشانی ہوتی ہے۔

سوپور: بس اسٹینڈ سوپور کے دکاندار بجلی کی عدم دستیابی سے پریشان

انہوں نے سرکار اور محکمہ بجلی پر الزام عائد کیا کہ بجلی نہ ہونے کے سبب ان کے دکانوں میں خریدار نہیں آتے ہیں کیونکہ دکانوں کے اندر کافی اندھیرا ہوتا ہے۔


دکانداروں کا کہنا ہے کہ 'اگر چہ حکومت نے ہم کو ٹرنسفارمر transformer نصب کیا ہے لیکن ابھی تک اس سے کنکشن connection نہیں دیا گیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Unscheduled Power Cuts in Uri اوڑی: بجلی کی ابتر صورتحال سے عوام پریشان


انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم حکومت اور ضلع انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ ہم کو بجلی فراہم کی جائے تاکہ ہمیں اور نقصان نہ اٹھانا نہ پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details