سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلعبارہمولہ میں پولیس نے دو غیر مقامی سمیت 4 انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرس بارہمولہ سجاد بخاری کی نگرانی میں معمول کی گشت کے دوران کھیتن گن علاقے میں ایک انتہائی مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش کھیتن گن سے بارہمولہ کی طرف آرہا تھا اور پولیس کو دیکھتے ہی اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقعے پر ہی دھر لیا گیا۔
بیان میں منشیات فروش کی شناخت شبیر احمد راتھر ولد غلام نبی راتھر ساکن کھیتن گن بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس بیان کے مطابق تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 410 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو حراست میں لیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے کانسی پورہ بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران انتہائی مطلوب منشیات فروش شعیب اعجاز گورو ولد اعجاز احمد گورو ساکن کانسی پورہ کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منشیات فروش سری نگر سے ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی میں بارہمولہ کی طرف آ رہا تھا اور پولیس کو دیکھتے ہی اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقعے پر ہی دھر لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 16 گرام برائون شوگر جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو حراست میں لیا گیا اور گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا۔ بیان کے مطابق اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کو انجام دیتے ہوئے فتح پوہ بارہمولہ میں دو غیر مقامی منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے معمول کی گشت کے دوران فتح پورہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔