بارہمولہ:جموں کشمیر پولیس نے بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے 83 گرام ممنوعہ براؤن شوگر، 105 گرام چرس جیسا مادہ اور 542 گولیاں سپاسموپروکسیون ٹیبلیٹس برآمد کیے گئیں ہیں۔Drug Peddlers Arrested In Baramulla
پولیس ترجمان کے مطابق این ایس برج اُوڑی پر معمول کے ناکے پر چیکنگ کے دوران، ایس ایچ او امتیاز احمد، ایس ایچ او پی ایس اُوڑی کی نگرانی میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا جس کی شناخت سجاد احمد عباسی ولد غلام رسول عباسی ساکن اشم اُوڑی،کے طور پر کی گئی۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 83 گرام ممنوعہ مواد برآمد کیا۔
وہیں انسپکٹر شوکت احمد کی نگرانی میں عشکارہ کراسنگ میں پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔گرفتار منشیات فرشوں کی شناخت اشفاق احمد بیگ اور عرفان احمد راتھر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولس نے ان افراد کے قبضے سے اسپاسموپروکسیون کی ممنوعہ 542 گولیاں برآمد کی ہیں۔