بارہمولہ: جموں و کشمیر کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے خواجہ باغ علاقے میں کشمیری پنڈتوں کے لئے تعمیر کیے جا رہے ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سنگھ نے ٹرانزٹ کیمپس کے کام کاج کا جائزہ لینے کے علاوہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ BJP Leader Nirmal Singh Baramulla Visit
Nirmal Singh Visits Pandit Transit Camp in Baramulla نرمل سنگھ نے بارہمولہ میں پنڈت ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ کیا - ڈاکٹر نرمل سنگھ نے خواجہ باغ، بارہمولہ
بی جے پی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے خواجہ باغ، بارہمولہ میں کشمیری پنڈتوں کے لئے تعمیر کیے جا رہے ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ کیا۔
![Nirmal Singh Visits Pandit Transit Camp in Baramulla نرمل سنگھ نے بارہمولہ میں پنڈت ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ کیا نرمل سنگھ نے کیا بارہمولہ میں پنڈت ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-16770240-thumbnail-3x2-nirmal-singh-baramulla-aspera.jpg)
نرمل سنگھ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’ٹرانزٹ کیمپس کو کشمیری پنڈتوں کے لئے بنایا جا رہا ہے اور اس کی تکمیل کے بعد ان کی مشکلات کافی حد تک دور ہو جائیں گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم کشمیری پنڈتوں کے، سیکورٹی کے حوالہ سے، خدشات سے بخوبی واقف ہیں اور امید ہے کہ حکومت کی جانب سے انکے مسائل کا حل جلد سے جلد کیا جائے گا۔ Former Deputy CM Nirmal Singh on Kashmiri Pandits
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ درے کے دوران کئی کشمیری پنڈتوں سے ملاقی ہوئے، جبکہ ضلع و صوبائی انتظامیہ کے افسران سے بھی انہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی۔ نرمل سنگھ نے بتایا کہ وہ دورے کی پیش رفت کا خاکہ پارٹی کے عہدیداران سمیت مرکزی وزارت داخلہ کو بھی ارسال کریں گے۔