اردو

urdu

ETV Bharat / state

قدیم مندر حکومت کی عدم توجہی کا شکار - قدیم مندر حکومت

حال میں زلزلے کی وجہ سے اس مندر کا کونا ٹوٹ گیا تھا لیکن حکومت نے اس کی مرمت کرانے کی بجائے محض اس پر انگل لگا دیا۔

قدیم مند حکومت کی عدم توجہی کا شکار
قدیم مند حکومت کی عدم توجہی کا شکار

By

Published : Jul 11, 2020, 4:13 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع قدیم داتہ مندر حکومت کی عدم توجہی کا شکار ہے۔

تقریبا 2000 برس سے محفوظ داتہ مندر کو پانڈاؤں نے تعمیر کرایا تھا۔ یہ مندر سرینگر مظفر آباد سڑک پر اوڑی راجوانی کے قریب واقع ہے۔ اس خوبصورت مندر کے آس پاس کچھہ پنڈت آباد ہیں۔ جو اس مندر میں پوجا کرتے ہے۔ لاک ڈاؤن سے پہلے یہ مندر کھلا تھا اور لوگ پوجا بھی کرتے تھے۔ لیکن کووڈ-19 کی وجہ سے اسے بند کر دیا گیا ہے اور کسی کو اس کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

قدیم مند حکومت کی عدم توجہی کا شکار

مقامی باشندہ وکی شرما نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت کو چاہیے کہ وہ اس قدیم مندر کی طرف توجہ دیں۔ یہ مندر بہت قدیم ہے حکومت کو اس کی مرمت کرانی چاہیے۔ پٹن مندر اور اونتی پورہ مندر کے مقابلے میں اس کی حالت بہت اچھی ہے۔ یہ مندر ایک ہی رات میں پانڈؤں بھائیوں نے بنایا تھا'۔

یہ بھی پڑھیں:

کشتواڑ کی جوالا ماتا جی قدیم مندر حکومت کی عدم توجہی کا شکار


وکی نے مزید بتایا کہ 'حال میں زلزلے کی وجہ سے اس مند کا کونا ٹوٹ گیا تھا لیکن حکومت نے اس کی مرمت کرانے کی بجائے محض اس پر انگل لگا دیا بس'۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 'جو مندر کشمیر کی خوبصورتی کو بڑھاتے ہیں ان پر تھوڑی سی توجہ دی جائے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details