اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ: محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری

اگرچہ وادی کشمیر قدرتی خوبصورتی کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے، وہیں وادی کے جنگلات بھی الگ الگ اقسام اور گھنے بھرے جنگلوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سب ڈویژن بونيار میں محکمہ جنگلات نے کونیقر نامی مشہور ایک نرسری میں لاکھوں پودے تیار کیے ہیں، جو اب وادی کے دور دراز علاقوں میں لے جا کر اگائے جائیں گے۔

By

Published : May 1, 2021, 1:40 PM IST

forest department boniyar continues to plant saplings in valley
محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری

ضلع بارہمولہ سے 20 کلومیٹر کی دوری پر واقع اس نرسری میں تقریباً 2 لاکھ پودے لگائے گئے ہیں، جو وادی کے الگ الگ جنگلوں میں اگائے جائیں گے۔

دیکھیں ویڈیو

اس نرسری میں الگ الگ قسم کے پودے لگائے گئے ہیں، جیسے دیودار، اخروٹ، خوبانی، انار، چنار، فگ اور اس کے ساتھ ساتھ ساتھ دس سے زیادہ قسم کی جڑی بوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں۔

بونيار کے رینج فارسٹر منظور احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال ایک لاکھ سے زیادہ پودے بھیجے ہیں مختلف ڈیپارٹمنٹ اور مختلف رینج میں اور ہم نے یہاں جڑی بوٹیاں بھی لگائی ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:

تاریخی مغل شاہراہ بند ہونے سے لوگوں کو پریشانی

بونيار کے رینج افسر اعجاز احمد نے کہا کہ اس نرسری میں ہم زیادہ تر کونیقر پودے لگاتے ہیں اور اس میں کچھ فروٹ پلانٹس اور میڈیسن پلانٹ بھی لگائے ہیں اور جب پودے تین سال کے ہو جاتے ہیں۔ ان کو ہم پلانٹنگ کے لیے بھیج سپلائی کرتے ہیں اور اس کے علاوہ ہم ان کو مختلف ڈیپارٹمنٹ میں سپلائی کرتے ہیں اور جہاں کی پلانٹیشن ڈرائیو ہوتی ہے پودوں کو وہاں بھی بھیجتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details