اردو

urdu

ETV Bharat / state

عبدالسلام کنہ کی یاد میں فٹبال ٹورنامنٹ - ویلی سواکر سوپور

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے سبحان اسٹیڈیم میں آج سلام میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

Football tournament in memory of Abdul Salam Kanna
عبدالسلام کنہ کی یاد میں فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

By

Published : Sep 9, 2020, 8:36 PM IST

ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں آج ایک فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ عبدالسلام کنہ کی یاد میں منعقد کیا گیا ہے۔

عبدالسلام کنہ کی یاد میں فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے منتظم مشتاق احمد نے بتایا کہ عبدالسلام کنہ جو ضلع بارہمولہ کے معروف فٹ بالر تھے ان کی یاد میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عبدالسلام کنہ کی موت پچھلے سال ایک سڑک حادثہ میں واقع ہوئی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کا کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں چھتیس ٹیموں نے حصہ لیا ہے اور آج کا ابتدائی میچ اقبال اسپورٹنگ سوپور اور ویلی سواکر سوپور کے بیچ کھیلا گیا۔ آخر میں اس ابتدائی میچ کا نتیجہ برابر رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details