اردو

urdu

ETV Bharat / state

رفیع آباد میں بادل پھٹنے سے ایک ہی کنبے کے پانچ افراد فوت - بادل پھٹنے سے ایک ہی کنبے کے پانچ افراد فوت

جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد میں علی الصبح بادل پھٹنے سے ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے، ایک نعش برآمد کرلی گئی جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

five-members-of-the-same-family-die-in-a-cloudburst-in-rafiabad
five-members-of-the-same-family-die-in-a-cloudburst-in-rafiabad

By

Published : Sep 12, 2021, 2:12 PM IST

Updated : Sep 12, 2021, 2:20 PM IST

بارہمولہ ضلع کے رفیع آباد کے پہاڑی علاقہ میں بادل پھٹنے سے ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کی موت ہوگئی، جن میں سے ایک کی نعش برآمد کر لی گئی ہے جبکہ مزید چار لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ دردناک حادثہ کے بعد پورے علاقے میں ماتم چھایا ہے۔

ویڈیو دیکھے
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے علاقہ میں اس وقت ایک بکروال خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی جب بادل پھٹنے سے ایک ہی کنبے کے پانچ افراد زمین تلے دب گئے اور زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
five-members-of-the-same-family-die-in-a-cloudburst-in-rafiabad

واقع کی اطلاع جیسے ہی علاقے میں پھیلی تو بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔ موقع پر پہنچی پولیس اور فوج نے جائے مقام پر نعشوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی۔

مزید پڑھیں:اونتی پورہ: سڑک حادثے میں دو فوجی اہلکار زخمی


پولیس نے دردناک واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ راجوری ضلع سے تعلق رکھنے والے گجر بکروال کا ایک کنبہ رفیع آباد کے ایک دور دراز پہاڑی علاقہ میں اپنی زندگی بسر کر رہا تھا۔ اچانک موسم کی خرابی کی وجہ سے علی الصبح بادل پھٹنے سے کنبے کے پانچ افراد زمین تلے دب گئے۔ جن میں سے ایک کی نعش برآمد کی گئی ہے اور مزید چار لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

Last Updated : Sep 12, 2021, 2:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details