اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire Incidents In Kashmir پلوامہ میں اور میرگنڈ پٹن میں شبانہ آگ کی وارداتیں، دارلعلوم اور پولٹری فارم خاکستر

کشمیر میں شبانہ آگ کی وارداتوں میں پولٹری فارم اور دارلعلوم کو نقصان پہنچا ہے۔فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 15, 2023, 5:46 PM IST

سرینگر:جنوبی ضلع پلوامہ کے اوگر گنڈ اور شمالی کشمیر کے چیک رضا خان میر گنڈ پٹن میں شبانہ آگ کی وارداتوں میں پولٹری فارم اور دارلعلوم کو نقصان پہنچا ہے۔فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ پلوامہ کے اوگر گنڈ علاقے میں درمیانی شب پولٹری فارم سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے ۔انہوں نے بتایا کہ دو فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں پولٹری فارم کو نقصان پہنچا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات میں محمد جبار ملک کا پولٹری فارم مکمل طور پر خاکستر ہوا۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں:Shop destroyed by fire پنگلش ترال میں آگ لگنے سے دکان خاکستر
دریں اثنا شمالی کشمیر کے چیک رضا خان میر گنڈ پٹن میں درمیانی شب دارلعلوم کی عمارت سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً عمارت کو پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی کے عہدیدار نے بتایا کہ دو فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا جبکہ آتشزدگی کی اس واردات میں دارلعلوم کی عمارت کو جزوی طورپر نقصان پہنچا ہے۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details