بارہمولہ میں آتشزدگی کا یہ رات تقریباً 10 بجے نورباغ علاقے میں پیش آیا جہاں ایک مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے 16 مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
بارہمولہ میں بھیانک آتشزدگی مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ عملہ کے تئیں ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اگر فائر اینڈ سیفٹی محکمہ بروقت کارروائی کرتا تو آگ پر قابو پایا جاسکتا تھا۔
مقامی لوگوں نے مزید کہا کہ آتشزدگی کی اطلاع دینے کے ایک گھنٹے بعد فائر بریگیڈ عملہ جائے حادثے پر پہنچا تب تک ایک درجن سے زائد مکانات آگ کی زد میں آچکے تھے۔
واضح رہے جس علاقے میں آتشزدگی کا یہ واقعہ پیش آیا وہ ضلع ہیڈکوارٹر سے محض چند میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔