اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire In Sopore سوپور میں آگ لگنے سے ایک مکان خاکستر - آگ لگنے سے ایک مکان خاکستر

سوپور میں ایک رہائشی مکان میں آگ لگ گئی۔ مقامی لوگوں اور فائر ایمرجنسی عملہ کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم آگ کی اس واقعہ میں رہائشی مکان کو کافی نقصان پہنچا یے۔

سوپور میں آگ لگنے سے ایک مکان خاکستر
سوپور میں آگ لگنے سے ایک مکان خاکستر

By

Published : Jun 8, 2023, 8:13 PM IST

سوپور میں آگ لگنے سے ایک مکان خاکستر

سوپور:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں ایک رہائشی مکان میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے مکان کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مکان کی چھت پر اچانک سے آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس کے بعد فوراً مقامی لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ کی ایک گاڑی عملہ کے ساتھ جائے موقعہ پر پہنچ گئی۔

مقامی لوگوں اور فائر ایمرجنسی عملہ نے سخت مشقت کے بعد آگ کو قابو کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ تاہم آگ کی اس واقعہ میں رہائشی مکان کو کافی نقصان پہنچا یے۔ذرائع کے مطابق اس دوران ایک گیس سلنڈر کا دھماکہ بھی ہوا، جس سے آگ کی شدت تیز ہوئی اور اس کے نتیجے میں دو فائر فائٹرس زخمی ہو گئے۔ دونوں فائر فائٹرسز کو نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج ومعالجہ چل رہا ہے۔

تاہم آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے لگ رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کا شکریہ ادا کیا اور اس کے ساتھ ساتھ موقع پر موجود لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا کیونکہ انہوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ آگ بجھانے میں کافی مدد کی۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس واردات میں جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Fire In Handwara ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی، سات دکان ایک رہاتشی مکان خاکستر

ABOUT THE AUTHOR

...view details