اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire in Baramulla: بارہمولہ میں آتشزدگی، کئی مکان خاکستر - fire and emergency department kashmir

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اولڈ ٹاؤن میں ہفتے کی دو پہر آتشزدگی کے واقعہ میں کم سے کم چار رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔ مقامی لوگ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی آگ بجانے میں مصروف ہیں۔ Fire In Baramulla

fire-damages-residential-structures-at-baramulla
بارہمولہ میں آتشزدگی، کئی مکان خاکستر

By

Published : May 7, 2022, 5:46 PM IST

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اولڈ ٹاؤن میں اس وقت تشویش کی لہر دوڑ گئی جب ایک مکان سے اچانک آگ کی ظاہر ہوئی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے تھوڑی ہی دیر میں قریب کے مکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ لگنے سے کئی مکان جل کر خاکستر ہوگئے۔ Blaze In old Town Baramulla

بارہمولہ میں آتشزدگی، کئی مکان خاکستر

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اولڈ ٹاؤن بارہمولہ میں ہفتے کی دوپہر کو ایک رہائشی مکان سے آگ ظاہر ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں متصل ہی واقع تین مکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور فائر ٹنڈرس موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ کو قابو میں آنے تک کم سے کم چار مکانوں کو نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے، تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details