بارہمولہ: مشہور و معروف سیاحی مقام گلمرگ میں جہاں گزشتہ چند مہینوں سے بالی وڈ سے تعلق رکھنے والے فلم کریو مختلف مقامات پر شوٹنگ کرنے میں مصروف ہیں۔وہیں گزشتہ روز گلمرگ میں ایک واقعہ پیش آیا جب فلم کریو کو شوٹنگ کرنے سے روک دیا گیا۔Film crew alleges Harassments
ذرائع کے مطابق سٹار فارچون مویز Star Fortune movies کے ایگزیکٹیو پروڈوسر انوپم ملک کو شوٹنگ کرنے سے گلمرگ ڈیولپمنٹ ایتھارٹی نے روکا جب کی ان کو ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے شوٹنگ کی اجازت دی تھی۔بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم کو گلمرگ میں نومبر چار سے لے کے نومبر سات تک ایک گانے کی شوٹنگ کرنی تھی۔
وہیں گلمرگ ڈیولپمنٹ ایتھارٹی کے افسر غلام جیلانی زرگر کے مطابق فلم یونٹ گلمرگ میں بغیر اجارت شوٹنگ کر رہے تھے۔فلم کریو کو گلمرگ میں شوٹنگ کرنے سے قبل گلمرگ ڈیولپمنٹ ایتھارٹی سے اجازت لانا لازمی ہے لیکنمذکورہ کریو کے پاس اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس فلم یونٹ کو گلمرگ ڈیولپمنٹ ایتھارٹی نے نومبر دس کے بعد شوٹنگ کرنے کی اجازت دی تھی لیکن مذکورہ فلم کریو نومبر دس سے پہلے شوٹ کرنے لگے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ (PGSA) 2011 کے تحت فلموں کے اجازت کے نظام کو لایا ہے۔ اس کے مطابق انتظامیہ کو ایسے پروڈیوسروں کو اجازت دینی ہوگی جو 30 دنوں کے مقررہ وقت کے اندر جموں و کشمیر میں شوٹنگ کا ارادہ رکھتے ہیں۔