اردو

urdu

ETV Bharat / state

اکیاون سالہ شخص کی کورونا سے موت - جموں وکشمیر میں کورونا وائرس

بارہمولہ کے اوڑی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی آج کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہو گئی۔

covid
covid

By

Published : Jul 13, 2020, 6:48 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آج کورونا وائرس کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، یہ شخص اوڑی کے داورن بنیار علاقے کا رہنے والا تھا۔

اکیاون سالہ شخص کی کورونا سے موت

51 سالہ اس شخص نے آج ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ جس کے بعد قانونی کارروائی پوری کرنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اہل خانہ کو ساتھ لے کر اسے دفنایا گیا۔

اس کے ساتھ ہی جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 183 ہوگئی ہے۔

اسکمس سورہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے بتایا کہ دوارن بونیار اوڑی سے تعلق رکھنے والا 51 سالہ شخص کا کووڈ-19 کی وجہ سے انتقال ہوگیا'۔

انہوں نے کہا 'اس شخص کو ریمیٹک ہارٹ کی بیماری تھی، یہ بیماری کنجیوٹو کارڈیئک کی ناکامی اور سانس کی نالی کے انفیکشن سے منسلک ہے'۔

جموں و کشمیر میں کووڈ-19 سے اب تک 10 ہزار 513 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 5 ہزار 979 افراد اس مہلک وبا سے صحتیاب ہو گئے ہیں۔

وہیں اگر ان لوگوں کی بات کریں جو ہسپتال میں قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں، ان لوگوں کی تعداد 31 ہے۔

اس کے علاوہ ہسپتالوں کے آئیسولیشن میں 4 ہزار 355 افراد کو رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details