رفیع آباد میں کچھ روز قبل بادل پھٹنے سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ ساتھ ہی ایک سو سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے تھے۔ اپنی پارٹی کے سینیئر لیڈر الطاف ملک نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ لوگوں کو صاف پانی مہیا کرایا جائے تاکہ بیماری سے بچا جاسکے۔
دراصل شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقہ میں کچھ روز قبل اچانک بادل پھٹنے سے راجوری سے تعلق رکھنے والے ایک ہی کمنبے کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے اور ساتھ ساتھ ایک سو سے زائد مویشی ہلاک ہوئے تھے، ہلاک ہوئے مویشی بہہ کر ایک نالے میں چلے گے تھے جس کی وجہ سے پینے کا صاف پانی خراب ہی نہیں بلکہ پوری طرح گندہ ہوگیا تھا۔