شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے دور دراز گاؤں چیرہار کے لوگوں نے علاقہ میں طبی مرکز نہ ہونے پر انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں ہیلتھ سینٹر نہ ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور سب سے زیادہ مشکلات بزرگ اور حاملہ خواتین کو پیش آتی ہیں۔
چیرہار میں طبی مرکز کی عدم موجودگی پر لوگ برہم - چیرہار میں طبی مرکز کی کمی
طبی مرکز نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سوپور سب ضلع اسپتال جانا پڑتا ہے جویہاں سے کم از کم بیس کلو میٹر دور ہے۔

چیرہار میں طبی مرکز کی عدم موجودگی پر لوگ برہم
چیرہار میں طبی مرکز کی عدم موجودگی پر لوگ برہم
انہوں نے کہا 'ہماری فریاد کوئی نہیں سنتا اور ایسا لگتا ہے جیسے ہم اس سماج کا حصہ ہے ہی نہیں ہیں۔'
انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ گاؤں میں جلد از جلد ایک ہیلتھ سینٹر قائم کریں تاکہ مقامی آبادی کو راحت میسر ہو۔