اردو

urdu

ETV Bharat / state

Famous Cricketer Dies in Sopore: سوپور کے مشہور کرکٹر طارق احمد میر کا انتقال - کرکٹر طارق احمد زندگی کی جنگ ہار گئے

شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور سے تقریبا سات کلو میٹر دور جانوارہ زینگیر سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ نوجوان کچھ روز قبل ہتھلنگو کراسنگ کے نزدیک ایک حادثہ کا شکار Road Accident ہوئے تھے جس کے نتیجے میں طارق احمد کو نزدیکی ہسپتال سوپور کے بعد صورہ سرینگر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں پر اس کا علاج و معالجہ چل رہا تھا۔

سوپور کا مشہور و معروف کرکٹر طارق احمد میر انتقال کر گئے
سوپور کا مشہور و معروف کرکٹر طارق احمد میر انتقال کر گئے

By

Published : Dec 9, 2021, 12:57 PM IST

سوپور کے مشہور کرکٹر طارق احمد میر سرینگر کے ہسپتال میں انتقال Cricketer Dies in Sopore کر گئے۔

شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور سے تقریبا سات کلو میٹر دور جانوارہ زینگیر سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ نوجوان کچھ روز قبل ہتھلنگو کراسنگ کے نزدیک ایک حادثہ کا شکار Road Accident ہوئے تھے جس کے نتیجے میں طارق احمد کو نزدیکی ہسپتال سوپور کے بعد صورہ سرینگر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں پر اس کا علاج و معالجہ چل رہا تھا۔

طارق احمد میر کل شام کو صورہ میڈیکل انسٹچوٹ میں زندگی کی جنگ ہار گیئے اور آج الصبح 9:30 کو ان کے آبائی گاؤں جانوارہ میں ان کی نماز جنازہ ہزاروں کی تعداد میں اس کو سپرد خاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Youth Found Dead In Pampore: پامپور میں شادی شدہ نوجوان کی لاش برآمد

طارق احمد میر کرکٹ کھیل سے علاقہ میں بہت مشہور تھے۔ انہیں کو (تاجو بھائی) کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔
اطلاعات کے مطابق ایک کار آلٹو سے ٹکر کے بعد طارق احمد شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس بھی درج کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details