اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ: نقلی ادویات سے میوہ صنعت تباہی کے دہانے پر

بازاروں میں نقلی ادویات اور ناقص کھاد بڑے پیمانے پر دستیاب ہے اور انتظامیہ اس پر قدغن لگانے میں پوری طرح سے ناکام ہو چکا ہے

baramulla
baramulla

By

Published : Aug 14, 2020, 1:54 PM IST

جموں و کشمیر کے بارہمولہ کی کثیر آبادی کسانوں پر مشتمل ہے اور شمالی کشمیر کے اکثر کسان میوہ صنعت سے وابستہ ہیں۔ میوہ خصوصاً سیب کی اچھی اور معیاری فصل کے لیے باغ مالکان کو سال بھر اپنے باغات میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کرنا پڑتا ہے۔

بارہمولہ: نقلی ادویات سے میوہ صنعت تباہی کے دہانے پر

باغ مالکان کا کہنا ہے کہ بازار میں نقلی اور غیر معیاری ادویات اور کھاد کی سپلائی سے کسانوں کو ہر سال کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔
ان کسانوں کے مطابق بازاروں میں نقلی ادویات اور ناقص کھاد بڑے پیمانے پر دستیاب ہے اور انتظامیہ اس پر قدغن لگانے میں پوری طرح سے ناکام ہو چکا ہے جس کی وجہ سے میوہ صنعت تباہی کے دہانے پر ہے۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ قومی اور بین الاقوامی منڈیوں میں کشمیری سیب و دیگر میوہ جات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

بارہمولہ میں سیب کا باغ

باغ مالکان نے مزید بتایا کہ بازاروں میں غیر معیاری ادویات کی دستیابی کو روکنے اور باغ مالکان کو معیاری ادویات کی فراہمی میں انتظامیہ خصوصاً متعلقہ محکمہ پوری طرح ناکام ہوا ہے۔

باغ مالکان نے اس ضمن میں انتظامیہ سے گزارش کی کہ نقلی اور غیر معیاری کھاد اور ادویات بیچنے والوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کر کے کسانوں اور باغ مالکان کو معیاری کھاد اور ادویات بہم پہنچائی جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details