اردو

urdu

ETV Bharat / state

Apple Industry in Kashmir 'سیب کی صنعت کشمیر کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے' - کشمیر کا سوپور سیب کی تجارت کے لئے مشہور

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ایک علاقے میں سیب کی پلپ یونٹ شروع کی گئی جس سے سیب سے وابستہ افراد کو کافی فائدہ مل سکتا ہے۔

Apple Industry in Kashmir
Apple Industry in Kashmir

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 2:14 PM IST

Updated : Oct 7, 2023, 2:22 PM IST

Apple Industry in Kashmir

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے واگورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے اختر حسین وانی نے ایک پلپ یونٹ شروع کیا ہے۔دراصل اس پلپ یونٹ شروع کرنے کا مقصد یہ تھا کہ جو ضلع بارہمولہ اور سوپور میں کسان سیب کی صنعت کے ساتھ وابستہ ہیں اور جو سیب فروٹ گروورس کے پاس ہوتا ہے اس کو ملک کی دوسری ریاستوں میں بھیجا جاتا ہے لیکن اس کے علاوہ اس سیب سے جوس بھی نکالا جاسکتا ہے اور اس کے لئے اس نوجوان نے اس پلپ یونٹ کو شروع کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے اختر حسین وانی نے کہا کہ میں نے اپنے علاقے میں اس یونٹ کو شروع کیا ہے اور اس میں ہم ایپل گریڈنگ کے علاوہ پلپ جوس بھی نکال سکتے ہیں۔ اختر حسین نے کہا کہ ضلع بارہمولہ اور اس کے گردنواح علاقوں میں اکثر و بیشتر لوگ میوہ صنعت کے ساتھ وابستہ ہے اور جو ان فروٹ گروورس کے پاس سیب کی ایک نمبر کوالٹی یا جو گران مال ہوتا ہے اس کا ہم اچھا استعمال کر سکتے ہیں۔ کیونکہ میں نے ایک طرف ایپل گریڈنگ لائن کی مشن لگائی ہے اور دوسری طرف پلپ کی مشنری لگائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جو کام کر رہا ہوں اس کے پیچے انڈین سوسائٹی آف اگری بزنس پروفیشنلز کی ایک کمپنی ہے جو کسانوں کے بہتری کے لیے کام کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ کسی بھی کسان کا نقصان نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ان کے پاس سیب کا جو گران مال ہے اس کو ہم استعمال کرے تاکہ اس سے کسان کی آمدنی میں اضافہ ہوسکے۔ اختر حسین وانی نے کہا کہ میں نے اس پروجیکٹ کے لیے کافی محنت کی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اس سے ہم روزگار کے وسائل بھی پیدا کریں کیونکہ جب ہم سیب سے پلپ نکال سکتے ہیں تو خود بہ خود آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: وادی کشمیر میں رواں برس سیب کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے

اختر حسین نے کہا کہ مستقبل میں ہم اس یونٹ سے اپنا سیب کا جوس بھی نکال سکتے ہیں اور اس سے بھی ہمارے کسانوں کو فائدہ مل سکتا ہے اور اس سے کافی راحت مل سکتی ہے کیونکہ اگر ہم اپنے جموں کشمیر کی بات کرے تو سیب کی صنعت ہماری معیشت کے لیے کافی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اور اس کے ساتھ اگر زیادہ سے زیادہ نوجوان جوڈ جائے تو کافی فائدہ مل سکتا ہے اور نوجوانوں کے لے روزگار بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ موصوف نے کہا کہ ہم نے کافی بیداری پروگرام کیے ہیں جس میں ہم نے مختلف گاؤں میں جاکر سیب کے ساتھ وابستہ کسانوں کو سمجھایا ہے کہ کیسے وہ گران سیب کا صحیح استعمال کر سکتے ہیں۔

Last Updated : Oct 7, 2023, 2:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details